کراچی: (دنیا نیوز) درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ درخشاں پولیس نے سی ویو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، گرفتار ملزم کی شناخت حسین کے نام سے ہوئی، ملزم عادی جرائم پیشہ اور اس کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔