اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 239 کلوگرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

Published On 08 September,2025 09:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 239 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ہری پور، پشاور، اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ اور چاغی میں کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ کارروائیوں میں 180 کلوگرام افیون، 53 کلو 200 گرام چرس، 4 کلو 680 گرام آئس اور 2 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، گرفتار ہونے والے ایک ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات تعلیمی اداروں کے طلبہ کو فروخت کرتا تھا۔

اے این ایف کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔