اے این ایف کی کارروائیاں، 80کلو سے زائد منشیات برآمد، 11 ملزم گرفتار

Published On 06 September,2025 11:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں اور خاتون سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ترکئی، راولپنڈی، سیالکوٹ، کراچی، اسلام آباد اور گلگت میں کی گئیں جن کے دوران مجموعی طور پر 87.502 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں، برآمد شدہ منشیات میں 69 کلو 582 گرام چرس، 11 کلو افیون، 3.600 کلو ہیروئن، 3.300 کلو آئس، 10 گرام ویڈ اور 10 گرام وزنی 14 ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار خاتون نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔