شہر قائد میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 05 September,2025 07:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹینکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ ہوا، زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو کو پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔