صوابی: (دنیا نیوز) صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزم مارے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموں نے زروبی پل بٹاکڑہ لار کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزم موقع پر مارے گئے، پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزموں کی فائرنگ موبائل وین کو نقصان پہنچا۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مارنے جانے والے ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، مارے جانے والے ملزموں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔