پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں پولیس مقابلے کے دوران کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ رنگشاہ کی حدود میں ملزموں کا پولیس سے مقابلہ ہوا، سب انسپکٹر عائشہ کرن نے ملزم کو زخمی حراست میں لیا، پکڑے گئے ملزم کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت رجب علی کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم رجب علی کمسن بچی کیساتھ زیادتی کے مقدمہ کا اشتہاری نکلا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔