اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
مقتولہ کے جیٹھ نے آہنی راڈ کے وار کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتارا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔