شہر قائد میں پولیس مقابلہ: سنگین وارداتوں میں ملوث زخمی سمیت 2 ملزم پکڑے گئے

Published On 24 September,2025 05:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کی بلال کالونی میں پولیس کا سٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا۔

پولیس مقابلے میں زخمی سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، زخمی ملزم کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی، دوسرے ملزم کی شناخت سلمان خان کے نام سے ہوئی، مقابلے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔