گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے اوباش گرفتار

Published On 23 September,2025 04:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام پورہ پولیس کی کارروائی گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں ملزم حسن کو گرفتار کر لیا۔