پولیس ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، دو اشتہاری ملزمان ہلاک

Published On 23 September,2025 10:32 pm

چارسدہ : (دنیا نیوز) پڑانگ کے علاقے میں پولیس ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو اشتہاری ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھے، ملزمان نے چند روز قبل فائرنگ کرکے کانسٹیبل فصیح الدین کو شہید اور اے ایس آئی قیصر خان کو زخمی کیا تھا۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ایک ہلاک ملزم شاہ سعود تھانہ اکبر پورہ پولیس کو قتل، ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔