لاڑکانہ: (دنیا نیوز) نوڈیرو کے نواحی گاؤں میں بیوی اور بھانجوں نے شہری کو مبینہ طور پر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نوڈیرو کے قریب برچونڈ گاؤں میں پیش آیا جہاں ربنواز نامی شہری کی بیوی اور بھانجوں پر اسے زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے، مقتول ربنواز کی بیوی آصفہ اور بھانجوں خلیل، زہیب نے اسے زہر دیا۔
زہر ملنے کے بعد ربنواز کچھ ہی دیر میں جاں بحق ہو گیا تاہم مرنے سے قبل اس نے اہلِ خانہ کو اپنے قاتلوں کی نشاندہی کر دی، ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔



