اوکاڑہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک گینگ کے 3 ارکان گرفتار

Published On 08 November,2025 01:44 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ طیب سعید شہید کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، برآمدہ ہونے والے مال میں 11 لاکھ روپے کے طلائی زیورات، 5 لاکھ روپے کا گھریلو سامان، 4 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ شامل ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت صابر، عبد الرازق اور تصور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ طیب سعید شہید کی زیرِ قیادت ٹیم نے کامیاب کارروائی کی، دورانِ تفتیش ملزمان نے 10 نقب زنی و سرقہ کی وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے طیب سعید شہید پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نوجوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔