احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگایا ہوا تھا جب موٹر سائیکل سواروں نے اچانک سے فائرنگ کر دی، ہلاک ملزم کی شناخت 28 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کی ڈیڈ باڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تعاقب جاری ہے۔



