بہاولنگر: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

Published On 08 November,2025 12:30 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) گردھاری والا کے قریب سی سی ڈی نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناکہ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، زخمی گرفتار ملزم کی محمد نعیم کے نام سے شناخت ہوئی۔

سی سی ڈی بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔