کراچی: سکندر آباد چوکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزم گرفتار

Published On 08 November,2025 03:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) جیکسن پولیس کا سکندر آباد چوکی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمو کے قبضے سے اسلحہ، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور بادشاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم محمد قاسم کی کیماڑی سے موٹر سائیکل چوری کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، گرفتار زخمی ملزم قاسم اس سے قبل بھی پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر جیل جا چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزموں سے برآمدہ موٹر سائیکلیں کلفٹن اور کھارادار کے علاقوں سے چوری کی گئی تھیں۔