تھرپارکر میں دوسرے روز بھی درختوں سے لٹکتی 2 لاشیں برآمد

Published On 09 November,2025 10:25 am

تھرپارکر: (دنیا نیوز) تھرپارکر میں دوسرے روز بھی درختوں سے لٹکتی کم عمر لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تھرپارکر کے گائوں سٹورو میں 15 سالہ لڑکے قربان کی لاش ملی ہے، گائوں علائوالدین میں خاتون سویتا کولہی کی لاش ملی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تھرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندھل بائی پاس کے قریب جنگل کے قریب درخت سے لٹکی تین لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

تفتیشی حکام نے لاشوں کو درخت سے اتار کر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ان کی شناخت 22 سالہ دھنجی کوہلی، 19 سالہ گوتم اور حیرام کوہلی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لاشوں کو تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جن سے شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل کا واقعہ ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس کا علم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گا۔