جب سلمان خان کو 55 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا

Last Updated On 30 March,2018 10:39 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) سلمان خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ توقع کے خلاف باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی اور سلمان خان کو فلم کی ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی تھی۔

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی جو اپنے بجٹ کی رقم ہی بمشکل سے پوری کرپائی تھی۔  فلم  مجموعی طور پر 200 کروڑ ہی کماسکی۔ فلم کی ناکامی کے بعد سنگل اسکرین ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان ہوا تھا جس پر انہوں نے سلمان خان سے اس کے ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔ سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو اپنی جیب سے 55 کروڑ روپے کی رقم ادا کی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘سلمان خان کی اب تک کی سب سے کم دورانیے کی فلم ہے جو صرف 136 منٹ پر مشتمل تھی۔