لاہور: (ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے عمرہ کرنے کی تصویر شیئر کردی.
پشتو گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ گل پانڑہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمرہ اداکرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔ مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تصویر میں گل پانڑہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور اپنے سر کو سکارف سے ڈھانپ رکھا ہے۔ گلوکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یا اللہ! ہر کسی کو اپنے گھر آنے کا موقع عطا کر،اللہ کے فضل سے یقینا میں اس سیارے پر خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔وقت پیدا کرنے والے کیلئے وقت بنائیں
O Allah.! Give chance to everyone to visit your beautiful house, indeed by the grace of Allah I m the luckiest girl on the planet right now. Make time for the One who created Time #BlessedWith_Umrah #SpreadPositivity pic.twitter.com/v4v1ixwfzd
— Gul Panra (@IamGulPanra) March 29, 2018
‘گل پانڑہ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔