جویریہ سعود کی سنی لیون سے کیساتھ سیلفی وائرل

Last Updated On 30 March,2018 10:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک تقریب میں دونوں اداکاراؤں کی ملاقات ہوئی، دونوں کی تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

جویریہ سعود نے بھارتی اداکارہ سنی لیون کیساتھ سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ’نیا محاذ‘ مل گیا اور سوشل میڈیا پر لفظوں کی ’جنگ‘ شروع ہو گئی۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ اور فلمسٹار سعود کی اہلیہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے ایک ایسی بھارتی اداکارہ کیساتھ تصویر بنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے پاکستان اور بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے جبکہ یہ تصویر سامنے آتے ہی ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے