ہرتیک روشن بیٹے کو خوف سے چھٹکارا دلانے کیلئے شاعر بن گئے

Last Updated On 31 March,2018 04:55 pm

مبئی( آن لائن ) بالی وڈ کی مختلف شخصیات نے ہریتک روشن کی سوشل میڈیا پر لکھی گئی نظم کو بے حد سراہا ہے جس میں وہ شاعری کے زریعے ڈر کو ختم کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

 بالی ووڈاداکار ہریتک روشن شاعر بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن کی ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ شاعری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ہریتک روشن اس ویڈیو میں ڈر کو ختم کرنے کا پیغام دے رہے ہیں ۔

 

 بالی وڈ کی مختلف شخصیات جن میں اداکار ابھیشیک بچن، شاہد کپور، رونت رائے، منیش پاﺅل اور دیگر نے سوشل میڈیا پر اداکار ہریتک روشن کی لکھی گئی نظم اور ان کے شاعری کے انداز کو بے حد سراہا ہے، ہریتک روشن نے یہ ویڈیو اپنے بڑے بیٹے کے لئے پیش کی جس میں وہ ڈر کو ختم کرنے کا پیغام دے رہے ہیں کہ کیسے ڈر سے ڈرنے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنایا جاسکتا ہے۔ ہریتک روشن ان دنوں فلم سپر30 اور کرش 4 پر کام کر رہے ہیں۔