فیروز خان کے بعد انکی دوست اداکارہ سجل علی کا بھی شادی کا فیصلہ

Last Updated On 18 April,2018 04:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی اپنے سابق دوست فیروز خان کو جواب دینے کیلئے عنقريب شادی كرنے والی ہيں ۔ یاد رہے کہ فیروز خان اورسجل علی ماضی میں ایک دوسرے کے قریبی دوست رہ چکے ہیں اور دونوں نے کئی ڈراموں میں ساتھ کام کیا۔ دونوں کی فلم ' زندگی کتنی حسین ہے' کو بھی بے پناہ پذیرائی ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند سال پہلے سجل علی اور فيروز خان كی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی كے خواہش مند بھی تھے۔ يہی نہيں فيروز كی بڑی بہن معروف اداكارہ حمائمہ ملك تو اكثر مقامات پر سجل كو ’بھابھی‘ كہہ كر تعارف كرواتی رہی ہيں ۔ ليكن كئی وجوہات كی بنا پر ان دونوں كے راستے جدا ہوگئے۔

 

سجل علی کی شادی کے بارے ميں ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی يہ شادی اپنے سابقہ دوست فيروزخان كو جواب دينے كے لئے كر رہی ہيں جنہوں نے گزشتہ ماہ نہايت دھوم دھام سےاپنی بہنوں اور والدہ کی پسند سے علیزے فاطمہ سے شادی كی تھی جس ميں سجل علی كی فيملی ميں سے كسی كو بھی مدعو نہيں كيا گيا تھا كيونكہ دونوں فيمليز كے درميان دو سال سے كسی طرح كا كوئی بھی رابطہ نہيں ہے۔ ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی كی دوستی ان دنوں ايك مشہور” شخصيت” كے ساتھ ہے اور وہ دونوں عنقريب شادی كرليں گے۔