لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صوبیہ خان سنگاپور سے واپس پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
صوبیہ خان نے وطن واپسی پر ڈرامہ سیریل ناگن کی آخری ریکارڈنگ میں حصہ لیااور اپنا کام مکمل کروایا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عید الفطر کے موقع پر مقامی تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، خبروں کے مطابق انہیں مختلف پروڈیوسرز کی طرف سے اپنے ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی ہے۔ وہ اگلے ہفتے عید کے ڈرامے کی ریہرسل کریں گی۔