ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ والد سنیل دت کے سکھائے گئے سبق اور تعلیمات پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ والد میرے لئے طاقت کا ستون ہیں اور ان کی کمی ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ محسوس ہونے لگی ہے ، ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو سوچ کر خوشی ہوتی ہے اور ان کے سکھائے گئے سبق اور تعلیمات پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں، انہوں نے کہا وہ یہاں نہیں ہیں لیکن ان کی موجودگی مجھے اپنی ہر سانس اور دھڑکن میں محسوس ہوتی ہے۔