پریانکا کو ناک کی غلط سرجری کی وجہ سے 7 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا

Last Updated On 08 June,2018 08:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پریانکا کے بالی وڈ میں ڈیبو سے پہلے ہی کئی فلمیں ہاتھ سے نکل گئیں تھیں جس کی وجہ ناک کی سرجری تھی جب کہ سرجری کے باعث ناک کی ہڈی خراب ہوگئی ہے۔ اداکارہ کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’ہیرو‘ تھی جس کے ہدایت کار انیل شرما سرجری کی وجہ سے ہی انہیں فلم سے نکالنے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے لیکن منیجر کی درخواست پر انہیں کردار دیا گیا۔

خاتون صحافی بھارتھی ایس پرادھان کی تحریر کردہ کتاب کے مطابق پریانکا کو سب سے پہلے اداکار بوبی دیول کے مدمقابل فلم کا کردار ملا تھا اور اس فلم کو ہدایت کار مہیش منجیکر ڈائریکٹ کررہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے روز اداکارہ کے منیجر نے فلم کے پروڈیوسر وجے گلانی کو میک اپ روم میں پریانکا سے ملاقات کا کہا جس پر وہ روم میں گئے تو اداکارہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بھارتھی ایس پرادھان نے لکھا کہ اداکارہ کو دیکھ کر حیران رہ گیا تھا اور اداکارہ سے سوال کیا جس پر انہوں نے ناک کو ٹھیک ہونے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگا لیکن ایک ماہ بعد بھی ان کی ناک ٹھیک نہیں ہوسکی تھی جس پر فلم کو بند کر دیا گیا۔ میک اپ آرٹس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب سرجری کی وجہ سے اداکارہ 7 سے 8 ماہ تک فلمی دنیا سے دور ہوگئی تھیں۔