پاکستانی فلم "جیک پوٹ" کو سینما گھروں میں زیادہ شوز نہ مل سکے

Last Updated On 05 July,2018 05:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی اور ہالی ووڈ موویز کی ڈیمانڈ کی وجہپ سے لالی وڈ کی نئی کاوش فلم" جیک پوٹ" جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہے، فلم "جیک پوٹ" کو سینما گھروں میں زیادہ شوز نہ مل سکے۔

پاکستانی فلم "جیک پوٹ" چھ جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں اداکار جاوید شیخ، ثناء فخر، نور حسن، صنم چودھری سمیت دیگر اداکار جلوہ گر ہوں گے، فلم کیلئے پاکستان کے نامور اداکاروں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور پاکستانی عوام سے التجا کی کہ وہ اس فلم کو دیکھنے آئیں، اور پاکستانی سینما کو ترقی کی طرف لے کر جائیں۔ لیکن اداکاروں کی یہ کوششیں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں، کیونکہ پاکستانی سنیما گھروں میں اکستانی فلم کیلئے ہی کوئی خاص جگہ نظر نہیں آ رہی، پاکستانی فلم جیک پوٹ کو مختلف سنیما گھروں میں صرف ایک سے دو سلاٹ دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم کو پہلے ہفتے میں ہی زیادہ سلاٹ نہ دینے کی وجہ بھارتی اور ہالی ووڈ فلموں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے۔