ندا چوہدری نے ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالا دھن سفید کر لیا

Last Updated On 05 July,2018 07:33 pm

لاہور( دنیا نیوز) ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکاروں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے ایمنسٹی سکیم میں حصہ لے لیا۔ اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے 4 کروڑ روپے ایمنسٹی سکیم میں ظاہر کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے 20 لاکھ روپے ایف بی آر کو جمع کروا کر 4 کروڑ روپے سفید کر لیا۔ سٹیج اداکارہ ندا چوہدری ایف بی آر میں سائرہ کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکارہ ندا چوہدری کے خفیہ اکاونٹ میں 3 کروڑ 10 لاکھ روپے تھے اور ایف بی آر 3 کروڑ 10 روپے کے خلاف کارروائی کر رہا تھا تاہم ادکارہ ندا چوہدری نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کالا دھن سفید کر لیا۔