دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

Last Updated On 08 October,2018 07:57 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی اداکار دلیپ کمار کو نمونیے کی شکایت کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

95سالہ بھارتی اداکار اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز ان کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے دعاؤں کی استدعا کی گئی ۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں انہیں چھاتی میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔