لاہور: (دنیا نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران راحت فتح علی خان کو مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا استقبال چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے کیا۔ اس موقع پر گلوکار کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
انتظامی امور اور محکمے کا جدید طریقہ کار دیکھ کر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ایسا جدید منصوبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیس سے تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ راحت فتح علی خان نے کمیونیکیشن افسران کو مشہور گیت بھی سنائے۔