غیر سنجیدہ رویے کے باعث حنا الطاف ڈرامے کی کاسٹ سے باہر

Last Updated On 11 October,2018 08:32 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) غیرسنجیدہ رویے کے باعث اداکارہ حناالطاف کو ڈرامہ سیریل گل گلزار کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیا گیا۔

میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق اداکار ہمایوں سعید کی ہوم پروڈکشن سکس سگما کے تحت بننے والی مذکورہ سیریل میں اداکارہ کو اہم کردارمیں کاسٹ کیا گیا تھا تاہم ہر روزسیٹ پر تاخیرسے آنا انکی روٹین بن چکی تھی۔