ہالی وڈ سپرہیروفلم 'وینم' کا امریکی باکس آفس پر راج

Last Updated On 15 October,2018 10:08 pm

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) ہالی وڈ سپر ہیرو فلم " وینم " دوسرے ہفتے بھی چھا گئی، ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کما کر امریکی باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

ہارر، ایکشن، فکشن سے بھرپور سپر ہیرو فلم وینم کا امریکی سینما گھروں پر راج برقرار ہے۔ وینم نے امریکی باکس آفس پر رواں ہفتے بھی ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کا بزنس کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔


2کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہی میوزیکل رومینٹک فلم"اے سٹار از بورن"۔ جبکہ ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسری پوزیشن چاند پر پہلے سفر کی جھلک دکھاتی فرسٹ مین نے حاصل کی۔
 




Recommended Articles