25سال قبل مجھے بھی ہراساں کیا گیا:سیف کاانکشاف

Last Updated On 16 October,2018 05:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے بھی انکشاف کیا کہ انہیں بھی آج سے 25 سال قبل ہراساں کیا گیا۔سیف علی خان کے مطابق اگرچہ انہیں جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا تاہم وہ اپنے استحصال پر آج بھی غصے میں ہیں اور اس وقت وہ شدید دباؤ اور تکلیف میں تھے۔

سیف نے می ٹو مہم کے ذریعے اپنی کہانیاں اور اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو سامنے لانے والی اداکاراؤں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کا درد بخوبی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا جن مردوں نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا یا ان کیساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا انہیں ان کے کرتوتوں کی سزا ملنی چاہیے ۔سیف علی خان نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ وہ ایسے فلم ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کیساتھ کام نہیں کریں گے جنہوں نے خواتین کو ہراساں کیا۔

رپورٹ کے مطابق چھوٹے نواب نے اگرچہ اعتراف کیا کہ وہ بھی استحصال کا شکار ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے اور کیوں ہراساں کیا ۔