جنسی ہراسگی سے بچنے کیلئے کم عمری میں شادی کی: نکول کڈ مین

Last Updated On 17 October,2018 11:36 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ان دنوں اگرچہ ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت اداکارائیں اپنے ساتھ ہونیوالے واقعات کو منظر عام پر لارہی ہیں تاہم ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے می ٹو مہم کے ذریعے اپنی منفرد کہانی بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 51 سالہ آسٹریلوی نژاد ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے اعتراف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے اس لئے شادی کی کیونکہ وہ جنسی طور پر ہراساں نہیں ہونا چاہتی تھیں۔

نکول کڈمین نے واضح کیا کہ کم عمری اور کیریئر کے آغاز میں ہی ٹام کروز سے شادی کرنے کی وجہ سے ہی وہ دیگر مردوں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے سے محفوظ رہیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے محبت اور اپنے تحفظ کی خاطر کم عمری میں شادی کی اور بعد میں جب ان کی شادی کو کافی عرصہ گزرا تو انہیں احساس ہوا کہ شادی خاتون کے تحفظ کی ضامن ہے۔