کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

Last Updated On 16 October,2018 05:09 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت انڈسٹری میں جاری می ٹو مہم پر اپنے خیالات کا اظہار روز ہی کر رہی ہیں تاہم اب انہوں نے ہدایتکار کرن جوہر کو اقرباء پروری پر نہیں بلکہ می ٹومہم سے متعلق کچھ بھی نہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ جب بالی ووڈ انڈسٹری اس مشکل وقت سے گزر رہی ہے جہاں فنکارایک دوسرے پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا رہے ہیں تو ایسے وقت میں کرن جوہر اورشبانہ اعظمی کیوں خاموش ہیں اور اس مہم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیوں نہیں کر رہے۔ اداکارہ نے کہا کرن جوہر مختلف معاملات پر اپنا اظہار خیال کرتے ہیں لیکن اس موقع پر وہ کچھ کیوں نہیں بول رہے اورکیوں خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اس سے قبل کرن جوہر پر فلم نگری میں اقرباپروری کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔