ابو ظہبی: (روزنامہ دنیا) سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فوج نے سکیورٹی فراہم کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور عمان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈر پر کسی بھی خطرے کے باعث سلمان، کترینہ اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت کیلئے یو اے ای کی فوج کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے فلم بھارت کا یونٹ آجکل یو اے ای میں موجود ہے، فلم 2019 میں عید پر ریلیز ہو گی۔