ماہر ہ خان فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے بعد ترکی سے وطن واپس پہنچ گئیں

Last Updated On 17 October,2018 11:29 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہرہ خان ترکی کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئیں۔ وہ دو ہفتے قبل فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی فلمبندی کیلئے وہاں گئی تھیں۔

فلم کے ہدایتکار عاصم رضا ہیں۔ ماہرہ خان کے علاوہ مایا علی، شہریار منور اور احمد علی بٹ سمیت بہت سے فنکار ترکی میں ہیں۔ فلم کی کوریوگرافی نگاہ حسین کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنا کام مکمل کرادیا ہے جبکہ دیگر فنکاروں کی شوٹنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ مایا علی اور شہریار منور پر ایک گانا اور چند ٹاکی سین عکسبند کئے جائینگے۔ فلم کایونٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے پہلے ہفتے میں وطن واپس پہنچے گا۔