دپیکا اور رنویر کی شادی کا دعوت نامہ جاری

Last Updated On 22 October,2018 06:24 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کیساتھ اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔جاری کردہ کارڈ کے مطابق ان کی شادی 14 اور 19 نومبرکو ہوگی۔

دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کیساتھ اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔ جاری کردہ کارڈ کے مطابق ان کی شادی 14 اور 19 نومبرکو ہوگی ،جوڑے نے شادی کا کارڈ تو شیئر کیا ہے لیکن اس کے ساتھ کوئی پیغام نہیں دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں ہوگی۔ تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔