لاہور: (دنیا نیوز) اسکینڈل کوئین اپنے وکیل کے ساتھ بھی ہاتھ کر گئیں، 15 لاکھ کے چیک باؤنس ہو گئے۔ میرا کا اکاؤنٹ خالی نکلا، لیگل نوٹس بھیجا تو بلخ شیر کھوسہ اداکارہ میرا کی انگریزی کا نشانہ بن گئے۔
جس طرح میرا کی انگریزی سن کر حیرانی ہوتی ہے اسی طرح میرا کے وکیل کو اس کے چیک کے بعد لیگل نوٹس کے جواب نے بھی حیران پریشان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میرا نے ایک کیس کی مد میں اپنے وکیل کو 15 لاکھ کا چیک دیا تاہم وکیل بلخ شیر جیسے ہی چیک کیش کرانے گئے تو اداکارہ کا اکاؤنٹ ہی خالی نکلا۔
وکیل بلخ شیر نے میرا کو چیک باؤنس ہونے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا تاہم میرا نے لیگل نوٹس کے جواب میں وکیل کو یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ آپ ہی میرے وکیل ہیں نوٹس کا جواب بھی آپ ہی دیں۔
اس کے علاوہ میرا نے لیگل نوٹس کے جواب جو انگلش لکھی اس نے بھی اچھا خاصا پریشان بھی کر دیا ہے۔