نک جو ناس نے پریانکا کیلئے 6.5 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا

Last Updated On 24 October,2018 07:55 pm

ممبئی:( آن لائن )بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے منگیتر گلوکار نک جو ناس نے ان کے لئے 6.5 ملین ڈالر مالیت کاگھر خرید لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکن گلو کار اور پرینکا چو پڑا کے منگیتر نک جو ناس نے اداکارہ کے لیئے لاس اینجلس میں ایک قیمتی گھر خرید لیا ہے جس کی مالیت 6.5 ملین ڈالر بتا ئی جاتی ہے۔

مذکورہ گھر 4129مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ بیورلی ہلز کے خوبصورت مقام پر واقع اس گھر میں پانچ بیڈ روم اوروسیع سوئمنگ پول شامل ہے۔

واضح رہے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلو کار نک جوناس جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور دونوں ان دنوں امریکہ میں اپنی پیشہ وارنہ کاموں کو ختم کر نے میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹا گر ام اکاﺅنٹ پر منگیتر کی جانب سے لئے گئے گھر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔