ممبئی:( آن لائن ) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ لمبے عرصے تک کسی سست رفتار فلم ساز کے ساتھ کام کرنے کی بجائے اپنی پروڈکشن کمپنی متعارف کروائی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیف علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ لمبے عرصے تک کسی سست فلم ساز کے ساتھ کام کروں، اس لئے میں نے اپنی ذاتی پروڈکشن کمپنی بلیک کے نائٹ فلمز بنائی ہے جس کے بینر تلے فلمیں بناﺅں گا۔
سیف ان دنوں فلم بازار پر کام کر رہے ہیں اس کے بعد وہہنٹر اور تانا جی، دا ان سنگ واریئر میں دکھائی دیں گے۔