شوٹنگ کے دوران ریپ کی کوشش کی گئی، عالیہ بھٹ کی والدہ بھی بول پڑیں

Last Updated On 25 October,2018 10:16 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے نامور فلم ساز مہیش بھٹ کی اہلیہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رضدان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا ریپ کرنے کی کوشش کی گئی۔

واقعے پر کئی سال تک بات نہ کرنے کے حوالے سے 61 سالہ سونی رضدان نے کہا کہ انہوں نے ریپ کی کوشش کرنے والے شخص کے خاندان کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ اس شخص کا نام سامنے لا کر اس کی شادی شدہ زندگی اور خاندان کو متاثر نہیں کرنا چاہتی تھی۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سونی رضدان نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں ایک شادی شدہ شخص نے حملہ کیا تھا، جس میں وہ ناکام ہو گیا۔ انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہیں کس فلم کی شوٹنگ کے دوران نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔