یامی گوتم ایم اے ایم آئی شارٹ فلم سیکشن کی جیوری ممبر منتخب

Last Updated On 25 October,2018 10:54 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم ایم اے ایم آئی شارٹ فلم سیکشن کی جیوری ممبر منتخب ہو گئیں جس پر انھوں‌ نے مسرت کا اظہار کیا ہے.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یامی گوتم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ایونٹ کی جیوری ٹیم کی رکن منتخب ہوئی ہوں۔ یامی بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے سنجیدہ کرداروں میں بھی اپنی جاندار پرفارمنس سے حقیقت کے رنگ بھرے ہیں وہیں ماڈلنگ کے شعبے میں بھی داد سمیٹی ہے۔