اسلام آباد: (دنیا نیوز) دنیا کے فضائی سفر پر نکلنے والے فخر عالم کو روسی حکام نے ویزہ جاری کر دیا۔ ویزہ میعاد ختم ہونے پر فخر عالم کو روسی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار فخرعالم کو روس کی جانب سے ویزہ جاری کر دیا گیا ہے، دنیا کے فضائی سفر پر نکلنے والے فخرعالم کا ویزہ ختم ہونے پر انہیں روس کے یوزنو سخالینسک ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حکومت پاکستان سے مددکی اپیل کی تھی۔
Pleased to confirm that visa granted to Fakhar-e-Alam by authorities of Russian Federation today in the morning. His plane had landed at Yuzhno-Sakhalinsk city airport, located more than 6000 km from Moscow, in wee hours of 29 October 2018 after expiry of his Russian visa. 1/2
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 30, 2018
Pak Ambassador, embassy officials remained in touch with Fakhar-e-Alam throughout his stay.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 30, 2018
We convey our profound gratitude to the Government of the Russian Federation, in particular the Ministry of Foreign Affairs, for their fullest cooperation #MissionParwaaz @mfa_russia 2/2
دفتر خارجہ نے روس میں پاکستانی سفیر کو فوری معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت خارجہ کی کوششوں سے فخر عالم کو ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے فخرعالم کو ویزا جاری کرنے اور اس معاملے میں تعاون پر روسی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔