رابی پیرزادہ نے 'عمران خان کی بات مان لی'

Last Updated On 14 January,2019 04:17 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے تحریک انصاف حکومت کا مشورہ مانتے ہوئے مرغبانی کے پروگرام پر عمل شروع کر دیا ہے اور اس میں خاصی کامیاب بھی دکھائی دیتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے مرغی پال پروگرام کے تحت انڈوں سے چوزے نکلوانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

اداکارہ نے پورے 8 چوزے نکلوائے اور "ترقی" پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو بھی تقلید کرنے کا پیغام دیا ہے کہ " دیکھا میں نے عمران خان کی بات مان لی۔ اب میں ترقی کر سکتی ہوں ۔"