لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنے کیلئے اب بھی آفرز موجود ہیں تاہم اب میں کبھی بھارت نہیں جاؤں گی۔
وینا ملک نے کہا کہ اپنی مرضی سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا اور اپنی مرضی سے ہی بھارت میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا اب انہیں کتنی بھی بڑی پیش کش کی جائے یا انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا کہا جائے پھر بھی وہ پاکستان چھوڑ کر کام کیلئے بھارت نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کہ بھارت میں کام کے دوران انہیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی دھمکیوں پر دھیان نہیں دیا تھا۔ بھارت میں کام نہ کرنے کا سب سے بڑا سبب وہاں پر پاکستانی فنکاروں کو اہمیت نہ دینا ہے۔