فلم ’’ لال کبوتر‘‘ کی ریلیز کا انتظار ختم، آج سے ملک بھر میں نمائش

Last Updated On 22 March,2019 10:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’لال کبوتر‘‘ کی ریلیز کا انتظار ختم ہو گیا، آج سے ملک بھر کے سینماؤں میں فلم کی نمائش کی جائے گی۔

چند روز قبل فلم کے پریمیئر کی شاندار اور رنگا رنگ تقریب لاہور میں سجائی گئی تھی، ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

ریڈ کارپٹ پر سینئر سیاستدان اعتزاز احسن سمیت جبران ناصر، بیگم و عمیر رانا، احمد علی اکبر، منشاپاشا، سلینا، میرا سیٹھی، ژوئے جی، کمال خان ، جمی خان اور دیگر نے تصاویر بھی بنوائیں تھیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔