اسلام آباد: (دنیا نیوز) سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال اور حریت رہنماؤں کو دعوت دینے کو بہانہ بنا کر بھارتی حکام نے تقریب میں شرکت سے انکار کیا ہے۔
بھارتی حکام نے بہانہ بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے اس سال تقریب میں حریت قیادت کو مدعو کیا، اس وجہ سے تقریب میں نہیں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن میں 23 مارچ کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بھارتی حکام نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال کو بہانہ بنا کر بھارتی حکام نے تقریب میں شرکت سے انکار کیا ہے حالانکہ ماضی میں ہونے والی تقریبات میں جنرل وی کے سنگھ، ایم جے اکبر اور بھارتی وزارت خارجہ حکام شریک ہوتے رہے ہیں۔