اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحصیل لنڈی کوتل بازار کے بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کراچی سے بھی ایک کیس رپورٹ ہوا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں رواں سال پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ تحصیل لنڈی کوتل بازار کے بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
اس سے قبل، ہنگو، بنوں اور باجوڑ سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیو کا دوسرا کیس کراچی سے رپورٹ ہوا۔ دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔