ریاستی رٹ کو کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا، شہریار آفریدی

Last Updated On 21 March,2019 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں پرتشدد اقدامات ایک مہذب معاشرے اور قوم کو کسی طور زیب نہیں دیتے، ریاستی رٹ کو کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پرتشدد اقدامات کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا وقت ثابت کرے گا کہ ہم امن کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔ سب سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔

شہریار آفریدی نے یقیبن دہانی کرائی کہ میڈیا ورکرز پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔