لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) نئی بائیو گرافک مارشل آرٹ فلم ’’آئی پی مین 4‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ اس فلم کی کہانی چین کے ایک مارشل آرٹ ماسٹر سے متعلق ہے جو اپنی صلاحیتیں اگلی نسل میں منتقل کرنے کیلئے امریکہ جا پہنچتا ہے۔
ایکشن سے بھرپور فلم میں ہانگ کانگ کے اداکار ٹونی ین اور سکاٹ ایڈکنز کے علاوہ ڈینی چین اور وینس وو اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ 5 کروڑ ڈالر سے زائد لاگت سے تیار کر دہ اس فلم کی ہدایتکاری ریمنڈ وونگ نے دی ہے۔
رواں سال انگلش کے علاوہ مختلف زبانوں میں ڈبنگ کے بعد سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا جس کا پرستاروں کو شدت سے انتظار ہے۔