کراچی: (روزنامہ دنیا) سائنس فکشن مووی ’’پراجیکٹ غازی‘‘ ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت آج ریلیز کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق شائقین کیلئے مذکورہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔
فلم میں اہم کردار نبھانے والوں میں ہمایوں سعید، شہریار منور اور سائرہ شہروز شامل ہیں۔ مرکزی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈ نے بھی فلم کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔
ڈائریکٹر سید محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں پر بہت محنت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فلموں کے نہ ہونے سے ’’پراجیکٹ غازی‘‘ فلم بینوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی اور سنیما ہالز کی رونقیں بحال کرنے میں کامیاب رہے گی۔